اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یمن کے آئین کی بنیاد پر دو اہم فیصلے کئے اور نئے وزیردفاع کی حیثیت سے حسین ناجی ہادی خیران کو منصوب کیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے اجلاس بیرون ملک مقیم یمنی شہریوں کو پاسپورٹوں کے اجرا میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے-
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے نئے وزیردفاع حسین ناجی ہادی خیران کو منصوب کئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے کے لئے ان کے انتخاب کا مقصد، اعلی قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے-
واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کے وزیردفاع محمود الصبیحی، اپنے فرائض سے روگردانی کرتے ہوئے عدن فرار کرگئے تھے-
.......
/169